راولپنڈی: بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تھانہ صادق آباد پولیس کو گلناز بی بی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ صادق آباد چوک میں کپڑے کی دکان پر کپڑے تبدیل کرانے کے لیے گئی تو دکان بند ہونے کی وجہ سے دکان کے باہر بیٹھ کر دکاندار کا انتظار کرنے لگی کہ اسی دوران کسی شخص نے پیچھے گردن سے دبوچ لیا اور میرے کانوں سے بالیاں نوچ لیں۔
ہاتھ میں پکڑا ہوا شاپر بھی چھین لیا جس میں 15 ہزار روپے تھے اور بھاگ پڑا میں نے شور واویلا کیا تو سڑک پر موجودراہگیروں نے اس شخص کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔
ملزم کی شناخت امین الحق کے نام سے ہوئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔