راولپنڈی، بلی کو گولی مارکرہلاک کرنے پرمقدمہ درج

خرم شہزاد نامی شخص نے 12بور کی رائفل سے بلی کو نشانہ بنایا،عثمان علی نامی  شخص نے مقدمہ درج کرایا۔

               
February 28, 2023 · |, قومی
 بلی کا مالک حسب معمول زمینوں کی دیکھ بھال کے لیے جا رہا تھا،فائل فوٹو

 بلی کا مالک حسب معمول زمینوں کی دیکھ بھال کے لیے جا رہا تھا،فائل فوٹو

راولپنڈی: بلی کو گولی مار کر ہلاک کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چو نترہ پولیس کوعثمان علی نامی  شخص نے مقدمہ درج کراتےہوئے بتایا کہ میں نے ایک بلی گھر میں رکھی ہوئی ہے، یہ بلی( پشو ) میرے ساتھ ہر وقت جہاں پر میں کھیتی باڑی کے لیے جاتا،ساتھ جاتی تھی۔

میں حسب معمول اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کے لیے جا رہا تھا، بلی ( پشو) بھی ساتھ جا رہی تھی جب میں اور میری بلی پشو امیر زمان  کے گھر کے سامنے پہنچی تو اس دوران خرم شہزاد مسلح 12بور رائفل لایا اور بلی کو سیدھا فائرکرکے مار دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔