اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
یف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے پیش ہونے پر اقدام قتل کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست نو مارچ تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔
عبوری ضمانت منظوری کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہوکر عدالت کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، یہ واقعہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پیش آیا تھا۔
اسلا م آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر عمران خان کی گاڑی کو مرکزی گیٹ پر روک دیا گیا۔خار دار تاریں لگا کر اسلام اباد ہائیکورٹ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کیا گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دیدی گئی ہے،بائیو میٹرک تصدیق کے بعد عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔