کینیڈا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ناقابل قبول خطرات ہیں۔کینیڈا حکومت

               
February 28, 2023 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن :کینیڈا نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ناقابل قبول خطرات ہیں۔

کینیڈا کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا۔دوسری جانب ٹک ٹاک ترجمان نے کینیڈا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔