ٹوٹی سڑکیں،سیاحوں کی عدم دلچسپی۔سوات کا سنو فیسٹیول ناکام ہوگیا

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی وادی گبین جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹول تباہ حال سڑکوں اور سیاحوں کی عدم دلچپسی کے باعث مکمل طورپر ناکام ہوگیا

انتظامیہ نے سیاحت کے فروغ کے نام پر قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگادیا،

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے تباہ حال وادی گبین جبہ میں سڑکوں کی تعمیر اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے برعکس قومی خزانے کے لاکھوں روپے کے ضیاع کے لئے ناکام سنوفیسٹول کا انعقا د کیا گیا جس کے لئے مقام کا انتظام بھی غیر موزوں جگہ پر کیا گیا جہاں سیاحوں کی رسائی تو درکنار مقامی افراد بھی تباہ حال سڑک پر نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے تین روزہ سنو فیسٹول ناکام شوثابت ہوا اور قومی خزانے کے لاکھوں روپے ضائع کردئے گئے

مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام پر شدید ردعمل سامنے آیا اور مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے وضاحت طلب کرے اور فوری طور پر گبین جبہ روڈ کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو رسائی حاصل ہو اور سیاحت بحال ہوسکے۔