اسلام آباد(امت نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ 26 فروری کو بن غازی لیبیا کے قریب پیش آیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کوپاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کشتی میں 20 کے قریب پاکستانی سوار تھے جن میں سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے اور 16 کو بچالیا گیا۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جارہے تھے