ترکیہ (اُمت نیوز)6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں پچاس ہزارسے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام میں ہلاکتوں میں صدربشارالاسد کی حکومت اور حزبِ اختلاف کے کنٹرول والے علاقوں کے اعداد و شماربھی شامل ہیں۔
تباہ کن زلزلے کے بعد شام بھر میں مجموعی طور پرپانچ ہزار 9سو 51 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ترکیہ میں 44 تین سو 74 افراد جاں بحق ہوئے ہیں