کراچی، کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آگ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب واقع کیمیکل فیکٹری میں لگی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پایا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فیکٹری میں موجود تمام افراد کوآگ لگنے کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیاہے۔
رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں موجود گیس سلینڈر بھی باہر منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ آگ لگنے کہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔