رحیم یار خان(اُمت نیوز)،سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ میرے اختیار میں ہوتا تو پٹرول500 روپے لٹر کردیتا،
ٹریفک کم نہیں ہوئی تو 600 روپے فی لٹر کر دیتا۔
نجی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر کا کہنا تھا کہ ہم دبئی سے بھی سستا پیٹرول بیچ رہے ہیں۔
مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ اگر یونٹ 100 روپے ہو جائے تو ہیوی لائٹس کوئی بھی نہیں چلائے گا، ملک کو بچانے کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کردیتا،
، لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا، سابق گورنر کی بات سنتے ہی حاضرین سکتے میں آ گئے۔