لیبیا میں بھی کشتی کو حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق

اٹلی( اُمت نیوز) لیبیا میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کررہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر اٹلی جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ اٹلی میں پیش آئے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں قومی ہاکی اور فٹبال کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی شاہدہ رضا اٹلی انتقال کر گئیں۔