لاہور:تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک معطل کردی۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا ۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر پیغام میں کہا ہے کہ ہم عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔ آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا۔ اور معزز ججز نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سےنبھایا ہے۔
ہم عدالتِ عظمیٰ کےفیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں۔آئین کا تحفظ SC کا فرض تھا اور معززججز نےآج اپنےفیصلےکےذریعےیہ فرض نہایت بہادری سےنبھایاہے۔یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہےہیں اور KP اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 1, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہے ہیں۔