فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا صدرو گورنر خیبرپختونخوا سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن و سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی، جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ایک مرتبہ پھر خطوط کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مزید مشاورت کے لیے کل دوبارہ اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔