لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبذریعہ ویڈیو لنک اپنے کارکنان سے خطاب کا فیصلہ کر لیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان آج رات ساڑھے سات (7:30) بجے زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم خطاب کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف لاہور تنظیم نے آج رات 7 بجے زمان پارک میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں جشن منا نے کا اعلان کر دیا ۔
پی ٹی آئی لاہورکے صدر شیخ امتیاز محمود کے مطابق آج ہم عدالت عظمیٰ کے تاریخ ساز فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کے ہمراہ جشن منائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos