سکھر(امت نیوز)سکھر کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو اداروں کی تضحیک کے الزام میں 10 مارچ کو طلب کرلیا
سکھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریم نواز کونوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کوطلب کرلیا۔ عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم اور ایس ایس پی سکھرکو بھی طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی سکھر کے ضلعی صدر ظہیربابر نے مریم نوازپرمقدمہ درج کرانےکی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں تقریر میں اداروں کے خلاف بات کی، انہوں نے عوام کو اداروں کےخلاف اوربغاوت پراکسانےکی کوشش کی