اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن نےپنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لئے درخواستیں طلب کر لیں
درخواستیں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 216 کے تحت آٹھ مارچ تک طلب کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے نمائندوں کے ذریعے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، درخواستیں آٹھ مارچ تک سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تاخیر سے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، درخواستوں کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرانا ہوگا۔