بحیثیت مسلمان عربی زبان کی تعلیم ہم پر لازم ہے،قونصل جنرل یواے ای

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی بخیت عتیق الرومیتی نےکراچی میں عربی زبان کی ترویج و ترقی کیلئے قائم ادارے کی کوششوں سراہنے اور پاکستانی عوام میں عربی زبان کی تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ادارے کا خصوصی دورہ کیا

قونصل جنرل نے پیغام میں کہا کہ عربی زبان کی تعلیم حاصل کریں تاکہ کتاب ہدایت (قرآن کریم) میں اللّٰہ کے بتائے احکامات کو بہتر طور پرسمجھ کر ان پر صحیح طریقے سے عمل کرتے ہوئے دین و دنیا میں فلاح پا سکیں۔

قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی،بخیت عتیق الرومیتی کی جانب سے پاکستانی عوام بالخصوص کراچی کے شہریوں سے خصوصی محبت  میں ایک اور احسن قدم سامنے آیا ہے ۔  قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی،بخیت عتیق الرومیتی نے گزشتہ روز کراچی میں عربی زبان کی ترویج و ترقی کیلئے قائم ادارے ”سوسائٹی فار دی پرموشن آف عربک “ کا خصوصی دورہ کیا ۔

قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے ادارے کے بہترین نظم و نسق اور قابل اساتذہ کی نگرانی میں عربی زبان کی تدریس کے عمل کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات و ذاتی حیثیت میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب پر لازم ہے کہ عربی زبان کی تعلیم حاصل کریں تاکہ کتاب ہدایت (قرآن کریم) میں اللّٰہ کے بتائے احکامات کو بہتر طور پرسمجھ کر ان پر صحیح طریقے سے عمل کرتے ہوئے دین و دنیا میں فلاح پا سکیں۔ قونصل جنرل متحدہ عرب امارات نے مزید کہا کہ عربی زبان کی مستند تعلیم جہاں دین کی سمجھ کے لیے  بہت اہم ہے وہیں اس زبان کو سیکھنے سے ہمارے پاکستانی بھائیوں کو یو اے ای سمیت اپنے دیگر عرب برادر ممالک کے قوانین سمجھنے اور ان ممالک میں مذہبی، کاروباری و تفریحی دوروں کے دوران دیگر معمالات میں بے انتہا آسانی ہو گی۔ لہٰذا میری ذاتی خواہش ہے کہ پاکستان میں ایسے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ تاکہ پاک یو اے ای عوام و حکومت کے درمیان برادرانہ تعلقات مذید شفاف اور مضبوط ہوں اور ساتھ ہی برادر ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنے والے ان شرپسند عناصرکی بھی شکست ہو جو یو اے ای حکومت کی جانب سے برادر ممالک کے شہریوں کی فلاح  و سہولت کیلئے جاری حکم ناموں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں ۔

اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہنے کیلئے یو اے ای قونصل خانے کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔