راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ فائرنگ کیس: مزید4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں موٹر وے ٹول پلازہ پر فائرنگ کے مقدمہ میں پیش رفت،نصیر آبادپولیس نے گزشتہ روز مزید چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،

قبل ازیں چھ ملزمان اورگرفتاری سے بچنے میں سہولت کاری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار کیے گئے تھے،معاملہ میں اب تک کل 15ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

نصیرآباد کے علاقہ میں موٹر وے ٹول پلازہ پر فائرنگ کے مقدمہ میں  مزید  چار ملزمان سمیر امین،عمران علی،اویس اورمحمد حماد کو گرفتار کرلیا گیا اس سے قبل 6ملزمان اورگرفتاری سے بچنے میں سہولت کاری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے،معاملہ میں اب تک کل 15ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، ملزمان سے  2گاڑیاں برآمدکی گئیں، ملزمان سے6رائفلیں اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں،

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی گاڑیاں

ملزمان نے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس نہ دینے پر اصرار کیا،اسلحہ کے زور پر اسٹاف کو دھمکیاں دی اور فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے 3افراد محمد ذیشان، عامر شہزاد اور عمر بلال زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ 3روز قبل تھانہ نصیر آباد میں دہشت گردی،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیاتھا،

ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان، ایس ڈی پی اوکینٹ انعم شیر، ایس ایچ او نصیر آباد نے مقدمہ کے حوالے سے میڈیانمائندگا ن کو آگاہ کیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کاکہنا تھا کہاسلحہ کی نوک پردھونس،دھمکی اور بدمعاشی ناقابل برداشت ہے،شہریوں کو خوف میں مبتلا کرنے والا کوئی بھی ہو، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔