کراچی(امت نیوز) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ( آباد) نے حکومت سے سریا درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
چیئرمین آباد الطاف تائی محسن شیخانی اور حسن بخشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سریا درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ سریا فیکٹری والے مناسب منافع کمائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلڈرز نے 3 ہفتے سے سریا نہیں خریدا، جس کے باعث ریٹ نیچے آئے ہیں۔
سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ خریداری روکنے سے سریے کی قیمت کم ہوگئی، سریے کا ریٹ سوا 3 لاکھ سے کم ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار پر آگیا۔
انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ آباد کے کسی رکن نے تعمیراتی منصوبے میں قیمت نہیں بڑھائی۔
محسن شیخانی نے کہا کہ پاکستان میں 50 فیصد تعمیراتی کام بند ہوگیا ہے، سیمنٹ میں گٹھ جوڑ ثابت ہوا تو معاملہ عدالتی طوالت کا شکار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آباد نے 7 ممبران کو ایسوسی ایشن سے نکالا ہے، شہر میں بلڈرز سے زیادہ غیرقانونی تعمیرات جارہی ہیں۔