سوات(بیورورپورٹ)سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن قائم ہے ،سیاح بلاخوف و خطر سیاحتی مقامات کا وزٹ کر سکتے ہیں، سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سیکورٹی فراہم کی جائے گی، ٹریفک پولیس آنے والے سیاحوں کے چالان نہیں کریگی ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس افسر ناصر محمود ستی نے اپر سوات ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب سے ملاقات کے دوران کیا،
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب نے نو تعینات ریجنل پولیس افسر کواپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اہمیت اور ٹورازم کی بحالی پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ سمر سیزن کے لئے کالام میں فیسٹول کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔جس کا مقصد علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنا ہے۔
ریجنل پولیس افسر ناصر محمود ستی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں اس وقت مکمل امن قائم ہے اور اب ہماری کوشش ہوگی کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ ارتھارٹی کے ساتھ ٹورازم کے بحالی میں مکمل تعاون کریں اور سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سیکورٹی فراہم کی جائے ،
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کو سیاحوں کے چالان دینے سے سختی سے منع کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کوسیاحتی مقامات وزٹ کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔