(فائل فوٹو)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(اُمت نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال میں بادل کھل کر برسیں گے، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ، قصور ، ننکانہ صاحب میں بھی بارشیں ہوں گی
لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے
اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔