نوکنڈی، گاڑی اور ٹرالر میں تصادم ، 2 افراد زندہ جل گئے

بلوچستان(اُمت نیوز) نوکنڈی میں گاڑی اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد زندہ جل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں گاڑی اور ٹرالر میں پیش آیا ہے۔ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زندہ جل گئے۔
بلوچستان کے ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زندہ جل گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا، پک اپ ڈرائیور اور کلینر پوری طرح جھلس گئے،
حادثے میں ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
آگ بجھانے کے بعد پک اپ ڈرائیور اور کلینر کی لاشوں کے ڈھانچے نکالے گئے، ایرانی ساختہ زامیاد پک اپ گاڑی ایرانی تیل سے لدی ہوئی تھی
جو آگ لگنے کی وجہ بنی آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی اور ٹرالر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔