الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی ہٹا دی

اسلام آباد (اُمت نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی ہٹا دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خبیرپختوانخوا کی نگران حکومت گریڈ 16 تک پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کر سکتی ہے،
نگراں حکومت نے پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق اجازات مانگی تھی، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے صوبائی نگران حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا کو ٹرانسفر پوسٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔