کراچی کنگز کیلئےمحمد عامر کی باؤلنگ اہم ہے، میتھیو ویڈ

راولپنڈی (اُمت نیوز)کراچی کنگز کے کھلاڑی میتھیو ویڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہکراچی کنگز کیلئےمحمد عامر کی باؤلنگ اہم ہے۔
میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کو کم مارجن سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔تین کھلاڑی جلدی آئوٹ کرنے کے باوجود پشاور زلمی کو تقریباً دو سو رنز کرتے دیکھنا افسوسناک تھا۔
کراچی کنگز نے آج شروعات بہترین انداز میں کی، کراچی کنگز کو اپنے کھیل میں مزید بہتری لانی ہوگی،
کراچی کنگز کے بیٹرز کو ٹارگیٹ حاصل کرکے واپس آنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے بہترین باؤلنگ کی،تین وکٹیں گرنے کے بعد بھی پشاور زلمی نے ہم سے گیم چھین لی۔