لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کی تاریخ کیلیے صدر کو ہدایت جاری کرنے سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ کیلیے صدر کو ہدایت جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کہاکہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کی،سپریم کورٹ نے فیصلے کے پیرا14 میں صدر کو ہدایت کی۔
عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر درخواست نمٹا دی ۔