تہران: ایران نے برلن کے مداخلت پسندانہ اور غیر ذمے دارانہ اقدامات پر2جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قراردیتے ہوئے ملک سے نکال دیا۔
وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جرمن حکومت پر ایران کے داخلی اور عدالتی معاملات میں غیر ذمے دارانہ مداخلت کا الزام لگایا۔
"شِنہوا "کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ وزارت نے تہران میں جرمنی کے سفیر ہانس اودو موزیل کو طلب کیا ہے اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ کنعانی نے کہا کہ ایران غیر معقول مطالبات کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کرے گا ۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بعض ممالک اس کے بنیادی اصولوں اور قومی خودمختاری کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں تو ایران دیگر متبادل اقدامات کرے گا۔