کراچی: بن قاسم ٹاﺅن میں 6 سالہ بچی کے اغواو زیاتی کے بعد قتل کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو جہاں سے لاش ملی تھی وہاں پر کچھ لوگوں نے دو افراد کو کچھ پھینکتے ہوئے دیکھا تھا۔
عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے تو ملزمان کا حلیہ بچی کے ہمسائے شخص انتظار سے ملنے لگا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انتظار اور ساتھ دینے والے سہولت کار اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے ڈی این اے کے سیمپلز ٹیسٹنگ کیلیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نے کہاہے کہ ملزمان کو قرا ر واقعی سزا دلوائی جائے گی ، بچی کے والد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، ہم غریب لوگ ہیں، کورٹ کچہری کے دھکے نہیں کھا سکتے ، گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے ۔