کابل: افغانستان کے علاقے خوست میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک، 15 شدید زخمی ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل ،کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں بخت اللہ، ذبیح اللہ، فضل امین، محمد عرف طوفان، نورپایو خان، فقیراللہ ، تروزئی، ست کئی، علی سرخان، ہجرت اللہ اور شیر افضل سمیت دیگر شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت میں مایوسی پھیل گئی، آپس کے اختلافات نے بھی سر اٹھا لیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی وفد کے افغانستان دورے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی شدید مسائل سے دوچار ہوگئی ہے ۔