اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاور بریک ڈاﺅن انکوائری رپورٹ پیش کی گئی،کابینہ نے ذمے دار افسر و اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی منظوری دیدی۔
23 جنوری کے بریک ڈاﺅن پر 18 صفحات پر مشتمل رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، ذرائع کے مطابق جس میں این ٹی ڈی سی، نیپرا، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلسل 3 بریک ڈاﺅن پر برہمی کااظہار کیا،وزیراعظم نے پاور منسٹری کو جامع پلان بنانے کی بھی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے کہاکہ جامع پلان بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ،وزیراعظم نے سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔