گوجرانوالہ: تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار کیے گئے 12 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد امتیاز باجوہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، کارکنان کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، رہائی پانے والے کارکنوں میں سعید احمد ملہی، شمش پرویز، عمران عباس، عمیر، محمد زمان، فاضل خان، عون عباس، فرحان ظفر، اعجاز احمد، محمد عمران اور علی حسن شامل ہیں۔