کراچی: گزشتہ روز لانڈھی سے مردم شماری کے عملے سے موبائل فون چھیننے کی خبر جھوٹی نکلی، پولیس نے موبائل فون چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق موبائل فون چھن جانے کی خبر دینے والے مردم شماری کے عملے کے اہلکار محمد سہیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ روز موبائل فون چھننے کی جھوٹی اطلاع اسی نے دی تھی۔
ملزم محمد سہیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ مردم شماری کےعملے کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی، اور بعض علاقوں میں شہری عملے سے تعاون نہیں کررہے، شہریوں کےعدم تعاون سے گھبرا کر لوٹ مار کی واردات کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق موبائل فون چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس نے حقائق سامنے آنے پر اسے لاک اپ کردیا ہے۔