لندن : برطانوی وزیر ماحولیات نے عوام کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹماٹر اور کھیرے دستیاب نہیں تو عوام شلجم کھا لیں۔
انگلینڈ میں ان دنوں پھل اور سبزیوں کی شدید قلت ہے، برطانوی عوام کو بڑے سپرا سٹورز بھی سلاد کیلیے ٹماٹر اور کھیرے بہت کم مقدار میں دے رہے ہیں، چھوٹے سٹورز نے تو سرے سے ہی ان سبزیوں کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ ٹماٹر سمیت زیادہ تر سبزیاں سپین اورمراکش سے منگواتا ہے مگر موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب دونوں ممالک میں سبزیوں کی فراہمی میں مشکلات حائل ہیں۔