لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں اپم ملاقاتیں کیں ،ان سے پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وکلا برادری کے ساتھ مل کر آئین پاکستان کے تحفظ اور بقا کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صباحت رضوی کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان بار کونسل کے رکن عابد ساقی اور پنجاب بار کونسل کے رکن راحیل کامران چیمہ نے بھی ملاقات کی۔
پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے انسانی حقوق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔