اسلام آباد:سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، قومی سلامتی کے امور پر بھی اظہار خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں سربراہوں نے خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
واضح رہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد دونوں سربراہوں کی ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے، قوی امکان ہے کہ مستقبل کے حوالے سے اس ملاقات میں کوئی فیصلہ کیا جائے۔