نادرا نے شہریوں کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے نئی سروس متعارف کرادی

اسلام آباد(امت نیوز)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس جاری کی ہے

ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنی تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے

نئی سروس کے آغازسے شہریوں کوبا اختیاربنانے اورذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سروس سے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے ہاتھ میں ہو گا۔ سروس سے شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی، جبکہ سروس سے شہری کا حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا

چیئرمین نادرا طارق ملک  کا کہنا ہے کہ شناختی معلومات کی تصدیق کی کارروائیوں میں 6 ہندسوں کا پاس کوڈ متعلقہ شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھجوایا جائے گا۔