کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نوین الحق لاہور قلندرزکے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

پی ایس ایل:لاہورقلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 149 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور کی پوری ٹیم 19.1اوورز میں 148 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی

لاہور قلندرز کی ٹیم کی ایک موقع پر صرف 50 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں مگر پھر راشد خان اور سکندر رضا نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور کو آگے بڑھایا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی

لاہور قلندرز کے کھلاڑی میدان میں آتے ہی ایک ایک کرکے واپس لوٹنے لگے۔مرزا بیگ، فخر زمان ،عبداللہ شفیق ،سیم بلنگ اور شاہین آفریدی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوین الحق اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ نسیم شاہ ، اوڈین اسمتھ،عمید آصف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔