کراچی(اسپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فتح چھین لی ۔50 رنز پر 7 وکٹیں گنوانےکے بعد شاندار کم بیک کیا اور پھر کوئٹہ کی ٹیم کو ہدف سے پہنچنے سے روکنے میں بھی کامیاب ہوگئی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 149 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوور میں 7 وکٹوں پر صرف 131رنز بناسکی
کوئٹہ کی ٹیم کا آغاز انتہائی جارحانہ تھا اور ابتدائی پانچ اوورز میں 50رنز بنالئے مگر پھر اس کے بعد کوئٹہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا
لاہور کی طرف سے حارث رؤف نے 3 اور راشد خان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ایک کھلاڑی کو ڈیوڈ ویسے نےپویلین کی راہ دکھائی
اس سےقبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی
لاہور کی پوری ٹیم 19.1اوورز میں 148 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی
لاہور قلندرز کی ٹیم کی ایک موقع پر صرف 50 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں مگر پھر راشد خان اور سکندر رضا نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور کو آگے بڑھایا
لاہور قلندرز کے کھلاڑی میدان میں آتے ہی ایک ایک کرکے واپس لوٹنے لگے۔مرزا بیگ، فخر زمان ،عبداللہ شفیق ،سیم بلنگ اور شاہین آفریدی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوین الحق اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ نسیم شاہ ، اوڈین اسمتھ،عمید آصف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی