کراچی (امت نیوز) فلورملز مالکان نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کراچی میں فلور ملیں بند رہیں گی کیونکہ سستا آٹا بیچنا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے جس کے باعث شہر کی 90 سے زائد فلورملیں بند ہیں۔
غیرقانونی سرکاری گندم ذخیرہ کرنے اور آٹا مہنگے بیچنے کے خلاف محکمہ خوراک سندھ نے ایکشن لیا تھا جس پر احتجاجا کراچی میں فلور ملز کی ہڑتال جاری ہے۔
فلارملز ایسویی ایشن سندھ سرکل کے چئیرمین چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وعدے کے مطابق گندم فراہم نہیں کررہی، فلور ملوں پر چھاپوں اور سیل کرنے کے خلاف فلورملیں غیرعینہ مدت کے لئے بند کردی ہیں۔
چئیرمین فلور ملرز ایسویسی ایشن ایسوسی ایشن کے سابق صدرچوہدری یوسف نے کہا اوپن مارکیٹ سے 120 روپے کلو گندم خرید کر سستا آٹا نہیں فروخت کرسکتے۔