لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے بھی عمران خان کی طرح انصاف دیا جاتا تو پاکستان ہچکولے نہ کھا رہا ہوتا بلکہ ہوا میں اڑرہا ہوتا۔
ابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے، ایون فیلڈ کے باہر ان سے سوال کیا گیا کہ جس طرح عمران خان کو انصاف مل رہا ہے اگرآپ کو آدھا بھی مل جاتا تو کیا ہوتا؟
نوازشریف نے سوال کا جواب ان الفاظ میں دیا "پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا”، انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ ملک ترقی کر رہا ہوتا اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا۔