اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلیے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخیں تجویز کر دیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت پنجاب کے انتخابات کی تاریخیں تجویز کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنرزکو خطوط ارسال کر دیے۔
صدر کو خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلیے تیار ہے۔