کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

گلیات ڈونگا گلی کی گہری کھائی سے سیاح کی لاش برآمد

ایبٹ آباد : گلیات ڈونگا گلی ایوبیہ پیدل ٹریک کی گہری کھائی سے ایک سیاح کی لاش ملی ہے

مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز گلیات ڈونگاگلی ٹریک پر جانے والا اسلام آباد کا رہائشی40 سالہ سعد صدیق نامی نوجوان کے لاپتہ ہو گیا تھا ۔ ریسکیو ٹیم نے مقامی پولیس  اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کر لیا گیا۔لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔