کل جیل بھرو تحریک بھی آہوں اور سسکیوں میں دفن ہوگئی، مریم نواز

گوجرانوالہ(اُمت نیوز) چیف آرگنائزر ن لیگ اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آہوں اور سسکیوں میں جیل بھرو تحریک بھی کل دفن ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر کا کہنا ہے کہ پہلے عمران خان کہتا تھا کہ ہم امریکہ کے سامنے نہیں جھکیں گے اور آج یہ معافیاں مانگ رہے ہیں۔
ان کی جیل بھرو تحریک نا کام ہو چکی ہے۔اس سے ناکام ترین جیل بھرو تحریک ہم نے کبھی نہیں دیکھی ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ سب سے پہلے گوجرانوالہ والوں نےتوشہ چور اور گھڑی چور کو پکڑا تھا، گوجرانوالہ کے شہری ملک سب سے پہلے ملک کے بڑے فتنے اور نوسرباز کو پہچانتے ہیں ہیں، فوادچودھری نے کہاتھا کہ ٹرکعدالت کے باہر کھڑا کردیں گے،یہ ٹرک ملک کو لے کر بیٹھ گیا، چاروں پہیے اس ٹرک کےپنکچر کرکے چھوڑیں گے، مریم نواز نے خطاب کے دوران ٹرک کا ماڈل دکھا دیا۔

چیف آرگنائز( ن) لیگ نے کہاکہ توہین عدالت اس وقت ہوتی ہےجب پیشی پر آنے کے احکامات عمر ان خان جوتی تلے روندتا ہے،پانامہ سے اقامہ نکالا، کچھ شرم کرو، پانچ مہینے ہوگئے عمران خان کی ٹانگ کا پلستر نہیں اتر رہا ،نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے، عدالت بلاتی ہے تو ٹانگ کا پلستر دکھادیتے ہو،کہاجاتا تھا نوازشریف ایک گھنٹے میں پیش ہوں اور وہ پیش ہوئے۔

مریم نواز نے کہاکہ پہلے کہتا تھا امریکا کے آگے جھکیں گے نہیں اور اب معافیاں مانگ رہا ہے، کل جیل بھرو تحریک بھی آہوں اور سسکیوں میں دفن ہوگئی،اس سے ناکام ترین جیل بھرو تحریک ہم نے کبھی نہیں دیکھی، تم جیبیں بھرو اور کارکن جیل بھریں، یہ کون سا انصاف ہے؟کیا یہ میں نے کہا تھا سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہیں،؟

نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ جس اسمبلی سے اکڑ کر نکلا اسی اسمبلی میں واپسی کیلئے منتیں کر رہا ہے ، جب میں آئینہ دکھاتی ہوں تو انھیں توہین عدالت یاد آجاتی ہے،کیوں ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو جس کی کشتی گہرے پانی میں ڈوب چکی ہو، وہ شخص تو ڈوب گیا تم کیوں اپنی نوکری ڈبونے پر تلے ہوئے ہو۔