لاہور(اُمت نیوز) فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری نیب نے حاصل کرلیے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے وارنٹ منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پرحاصل کیے گئے جب کہ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کےناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپےکے بینک اکاؤنٹس کاانکشاف ہوا ہے
جس کے بعد فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔