لاہور(اُمت نیوز) تحریک انصاف کے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں کولاہورہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
یہ حکم پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی درخواست پرجسٹس طارق سلیم شیخ نے جاری کیا ہے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیئے ہیں اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
عدالت نے اس ضمن میں حکومت پنجاب سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود اور اسد عمر سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔