راولپنڈی( اُمت نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منہ سے جیت کا نوالہ چھیننے پر لاہور قلندرز مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بہترین پرفارمنس دیکھانے والے کھلاڑیوں کوگزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف غیر معمولی فتح پر انعامات سے نوازا گیا ہے ۔
مین آف دی میچ بننے والے سکندر رضا کو قلندرز سٹی میں پلاٹ دیا گیا ہے ، شاندار فیلڈنگ پر راشد خان کو میچ میں آئی فون جبکہ بہترین باولنگ پرحارث رؤف کو سال بھر کے لیے ’’سٹار لیٹ شوز ‘‘کا تحفہ دیا گیا ہے، سی ای او لاہور قلندر ثمین رانا نے میچ کے بعد تقریب میں انعامات کا اعلان کیاہے۔