لاہور،ڈولفن اہلکار کو دوستی مہنگی پڑ گئی

لاہور (اُمت نیوز)دوستوں کو مفت پی ایس ایل میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران ڈولفن اہلکار نے لاہو قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 6 افراد کی بغیر ٹکٹ انٹری کرائی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار منور حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کے فری پاسز مانگنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فری پاسز زیادہ تر وہ لوگ مانگ رہے ہیں جو صاحب حیثیت ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فری پاس ان کے وی آئی پی ہونے کا ثبوت ہے۔