پہلی ڈیجیٹل مردم شماری،خودشماری کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے موقع پر خودشماری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اب تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی اورعوام کی سہولت کے لیے ڈیڈلائن میں توسیع کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کمیٹی اجلاس میں خود شماری میں توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے، خود شماری میں ایک ہفتے سے زائد توسیع کی تجویز بھی زیرغورہے۔
ترجمان کے مطابق خودشماری کرنے والوں کی تعداد بڑھنےکے باعث ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا، ابھی تک 80 لاکھ سے زائد افراد نے خود شماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔
خیال رہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔