کوئٹہ(امت نیوز) آئی جی بلوچستان نے حکم عدولی پر 5 ایس ایچ اوز سمیت 68 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالخالق شیخ نے سب انسپکٹرز سمیت دیگر اہلکاروں کا تبادلہ بحیثیت انسٹرکٹر پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ کیا تھا۔ جن میں 5 ایس ایچ اوز ایس ایچ او بروری درین خان، ایس ایچ او گوالمنڈی اعجاز احمد، ایس ایچ او قائد آباد سلیم رضا، ایس ایچ او زرغون آباد آصف مروت، ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان اور سی آئی اے انچارج نظام خان سمیت 49 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور اہلکار شامل تھے۔
آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا جس پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام کو معطل کردیا۔
معطل ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل شامل ہیں۔