ریاض(امت نیوز) سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اورانہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔
فيديو | متحدث وزارة الشؤون الإسلامية عبدالله العنزي: يمنع تصوير المصلين وبث الصلوات في المساجد حماية للمنابر من الاستغلال#نشرة_النهار#الإخبارية pic.twitter.com/0F3OugHrUS
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 3, 2023
انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ویب سائٹس پرجو بھی نشر ہوتا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا۔