کراچی(امت نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پر اپنی حکومت کی معاشی پالیسوں پر تنقید کی۔
کہاہےکہ ہم بھی وہی غلطیاں کررہے ہیں جوعمران خان نے کیں، ڈار صاحب نے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں پھر ڈیل کررہے ہیں۔ پچھتر سال کے بعد ہم نے قوم کو بھوک سے آزاد نہیں کیا،
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اخراجات کم کرنا پڑیں گے، صوبائی حکومتیں ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہیں، معیشت کو بچانے کیلئے قربانیاں دینا ہوں گی، این ایف سی ایوارڈ کی تبدیلی کی بات پر لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔
مفتاح کا کہنا ہے کہ پچھتر سال کے بعد ہم نے قوم کو بھوک سے آزاد نہیں کیا، ستاسی فیصد پاکستانیوں کو وہ خوراک نہیں ملتی جو ان کو ملنی چاہیے، دس میں سے چار بچوں کی نشوونما پوری نہیں ہوتی، چالیس فیصد بچے دماغی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔