اسلام آباد(امت نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کر دیا گیا۔، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کاکہناتھا کہ میں نے کچھ دن پہلے استعفیٰ دیا تھا اور مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا، میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے،